چمن ماسٹر پلان کو جلد فنکشنل کیا جائیگا اور چمن ٹریفک کا نظام کو بہتر کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر جمعہ داد مندوخیل

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 16:27

چمن ماسٹر پلان کو جلد فنکشنل کیا جائیگا اور چمن ٹریفک کا نظام کو بہتر ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضرت علی عطار)   تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع چمن کیپٹن (ر) جمعدادخان مندوخیل کے ساتھ اپنے دفتر میں پریس کلب کے صحافيوں کا ایک ملاقات ہوئی جس میں ڈی سی ضلع چمن کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرچمن  کیپٹن ر جمعدادخان مندوخیل کا کہنا تھا کہ بہت جلد چمن ماسٹر پلان پر کام مکمل کیا جاۓ گا جس میں سبزی منڈی گوشت مارکيٹ اور تمام ٹرانسپورٹ جن میں چھوٹے بڑے گاڑیوں کے اڈے ماسٹر پلان منتقل کیئے جائیں گے  پہلے مرحلے میں ان حضرات کو دکانيں الاٹ کیئے جائیں گے جنکی دکانيں پرانے سبزی منڈی اور دیگر ٹرانسپورٹ اڈوں میں موجود ھے ،تمام شہریوں سے اپیل ھے کہ وہ رضا کارانہ طورپر ماسٹر پلان شفٹ ہوجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی پرانے سبزی منڈی کو کار پارکینگ میں تبدیل کیاجاۓگا تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی آجاۓ  اس نے مزید کہاکہ ماسٹر پلان پر 80فیصد کام مکمل ہوچکا ھے اور آئندہ سال اس کو مکمل فنکشنل  کیاجاہیگا ۔

متعلقہ عنوان :