جرائم کنٹرول نہ کرنے والے چوہنگ سمیت 05 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

منگل 27 جولائی 2021 17:09

چوہنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے جرائم کنٹرول نہ کرنے والے چوہنگ سمیت 05 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے، سب انسپکٹر پاشا عمران پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او رائیونڈ سٹی تعینات،سب انسپکٹرمحمد اشرف کوپولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او شفیق آباد تعینات ،سب انسپکٹر ارشد محمود بادامی باغ سے ایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ لاہور تعینات، سب انسپکٹر اعتزاز عارف کوٹ لکھپت سے ایڈیشنل ایس ایچ او بادامی باغ تعینات،سب انسپکٹرعامر نذیر تھانہ چوہنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات، لاہور کے 02 ایس ایچ او پولیس لائنز کلوز کر دیئے گئے،ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کے سب انسپکٹر خضر حیات اورسب انسپکٹر محمد ریاض کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا تمام نئے تعینات افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔