صوابی ،پولیس کی کارروائی ،زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب ،دارالا مان منتقل ،تین بھائی گرفتار

منگل 27 جولائی 2021 17:22

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) صوابی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران نواہی گائوں درہ میں بھائی کے گھر زنجیروں سے باندھ کر ایک سال سے محبوس خاتون کو بازیاب کر کے تین بھائیوں کو گرفتار کر کے خاتون کو دارالا مان منتقل کر دیا گیا ۔ ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے ایس ایچ او ، ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایچ او عجب درانی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ دیہہ درہ صوابی میں ایک خاتون مسماة(ح) کو زنجیروں سے باندھ کر کمرے میں محبوس کیا گیا ہے۔

اس اطلاع پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صوابی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر عجب درانی نے زنانہ اور مردانہ پولیس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ زنی کرکے مکان کے کمرے میں محبوس خاتون جسکی گردن اور ٹانگ کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا کو بازیاب کراکر تین ملزمان بھائیوں سائر خان،فہیم خان اور ندیم خان ساکنان درہ کو گرفتار کر لیا جبکہ چوتھے انجم خان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اپنی سگی بہن کو ایک سال سے زنجیروں میں باندھ کر بغیر پنکھے کمرے میں حبس بیجا میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنی شوہرگل رئیس خان گھریلو ناچاقی پر آٹھارہ اپریل 2016کو طلاق دی تھی اور اس کے دو بچے ایک بیٹا آٹھ سالہ محمد ریاض اور ایک بیٹی دس سالہ مر وا بھی ہے جس پر اس نے اپنے بچوں کے خرچ و اخراجات کے سلسلے میں فیملی عدالت صوابی سے رجوع کیا تھا اور نوکری کرنا چاہتی تھی تا ہم صفاک بھائیوں نے اسے باہر جانے، نوکری کرنے اور عدالتی کیس سے روکنے کے لئے کمرے میں زنجیروں سے باندھ کر ایک سال سے کمرے میں محبوس رکھا ہوا تھا۔

اس دوران ان کے بھائی ان پر ظلم و ستم کرنے کے علاوہ قتل کی دھمکیاں دے رہے تھے ۔ صوابی پولیس نے خاتون کو دارالا مان مردان منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :