حب ،فائرنگ ،چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام

ایس ایس پی لسبیلہ حب سٹی تھانے میں نظم و ضبط بحال کرانے میں مصروف

منگل 27 جولائی 2021 17:22

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) حب میں فائرنگ اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ حب سٹی پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ایس ایس پی لسبیلہ ابھی تک حب سٹی تھانے میں نظم و ضبط بحال کرانے میں مصروف اس سلسلے میں شہریوں کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑا صنعتی شہر حب میں فائرنگ اور چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے گذشتہ روز اجمہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا چند روز قبل ساکران روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ عید سے دو دن قبل زہری اسٹریٹ میں گھر کے سامنے کھڑی کار اور رکشہ کا بیٹری چور نکال کر لے گئے جبکہ دو دن قبل اکبر کالونی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑے حب سٹی پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوگئی سفارشی تعینات افسران اپنے زمینی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف شہر کو چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جس کی واضع مثال چند روز قبل ایس ایس پی لسبیلہ کے دورہ حب سٹی تھانہ کے دوران تھانے میں نظم و ضبط کی ابتر حالت ہے جب کسی شہر کی پولیس اپنے ہی پولیس تھانے کی نظم و ضبط بہتر نہیں بنا سکتی ہو وہ شہریوں کو تحفظ کیسے دے سکتی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بجائے موصوف نے برہم ہونے کے تھانے میں نظم و ضبط کی ابتر حالت پر متعلقہ تھانے دار کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے مگر شائد ایسا کرنا ایس ایس پی نے ضروری نہیں سمجھا یا پھر کوئی اور مجبوری تھی بحرحال کچھ بھی ہو حب کے شہریوں میں خوف سا عالم ہے آئے روز فائرنگ اور چوری کے وارداتوں سے شہری شدید اذیت میں مبتلا کس سے اپنے جان و مال کے تحفظ کی امید رکھیں یہاں سب نے کالے چشمے پہن رکھے ہیں۔