اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

شرح سود7 فیصد پر برقراررکھنے کا فیصلہ، شرح سود برقرار رکھنے کا مقصد نئی صنعتوں کو فروغ دینا ہے، مہنگائی کی شرح 2 فیصد کم ہوگئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 جولائی 2021 17:45

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی2021ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، شرح سود7 فیصد پر برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پریس کانفرنس میں اسٹیٹ بینک کی آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

مسلسل پانچویں بار پالیسی ریٹ کو مستحکم رکھا گیا ہے، شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،شرح سود برقرار رکھنے کا مقصد نئی صنعتوں کو فروغ  دینا ہے، اس وقت حقیقی شرح سود منفی میں ہے۔ مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جون میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی، پالیسی ریٹ اس وقت مہنگائی کی شرح سے کم ہے،افراط  زر کی شرح 9.7 سے کم ہوکر8.7 فیصد ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاوَ دیکھا گیا، 2 سال پہلے اور آج کا ایکس چینج ریٹ تقریبا ًبرابر ہے، کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ایک اعشاریہ8 ارب ڈالر پرٹریڈ کررہا ہے، بروقت اور بہتر فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام دکھائی دے رہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا وبا اورلاک ڈاوَن کے دوران بھی معاشی اعشارے بہتر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کی بجائے سرپلس ریکارڈ ہوا، ڈسکاوَنٹ ریٹ نہ بڑھانے سے انڈسٹریز کو فائدہ ہوگا، ایکسپورٹ بڑھنے کی امید ہے، جاری کھاتوں کا خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پر ہے، جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافہ ادائیگیوں کے باعث ہوا، مئی اور جون میں جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا۔