سرینگر سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی

منگل 27 جولائی 2021 18:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںایک شخص کی لاش سرینگر سے ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ لاش سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں دریائے جہلم سے برآمد ہو ئی ہے ۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔