Live Updates

عوام کل بھی بیرسٹر سلطان کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں‘ فوزیہ بٹ

جو لوگ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خلاف سازشیں کر رہے تھے ان کا سانپ سونکھ گیا

منگل 27 جولائی 2021 18:13

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری محترمہ فوزیہ بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر تمام قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پی ٹی آئی نے خطہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ لوگ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے سخت مایوس ہو چکے ہیں اور عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ریاست بھر میں پی ٹی آئی کو کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان تحریک آزاد جموں وکشمیر برسرِ اقتدار آ کر ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنا کر صحیح معنوں میں خوشحالی کی بنیاد رکھے گی۔انہوں نے پی ٹی آئی کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے جو لوگ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خلاف سازشیں کر رہے تھے ان کا سانپ سونکھ گیا ہے اب وہ اپنے اپنے بلوں میں جا کر چھپ گئے ہیں انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے ہر ممکن کوشش کی مگر آزاد کشمیر کے غیور عوام کل بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ تھے اور آج بھی بیرسٹر سلطان کے ساتھ چٹان کی کھڑے ہیں ۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے تمام امیدواران کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات