وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ ،اپرنٹس شپ ایکٹ 2021کا باقاعدہ اجراء کیا
سیالکوٹ میں17ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیںگے‘عثمان بزدار وزیراعلیٰ سے ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے کامیاب گریجوایٹس کی ملاقات،عثمان بزدار کی کامیاب گریجوایٹس کو مبارکباد نوجوانوں کوہنر مند بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیںگے،معیاری فنی تعلیم کو فرو غ دیکرملک سے غربت اوربیروزگاری کا خاتمہ کرینگے
منگل 27 جولائی 2021 19:58
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سکل پالیسی کومنظوری کیلئے جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
ٹیوٹا کو ماضی کی حکومتوں نے نظرانداز کیا۔موجودہ حکومت نے ٹیوٹا کے پروگراموں کے لئے تین ارب روپے کا بجٹ دیا۔ہنر مندنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے سکل پنجاب پورٹل بنایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں 120 کنال اراضی پرملک کی تاریخ کا پہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بنے گا۔ٹیوٹا کے 403اداروں میں ہر سال 2لاکھ20ہزار طلبہ و طالبات کو ہنرمند بنایا جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ اربن یونٹ کے اشتراک سے پنجاب کا پہلا سکل میپنگ پراجیکٹ بھی کامیابی سے جاری ہے ۔وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت 1لاکھ سے زائدنوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی ہے ۔ نوجوان نہ صرف ہنر سیکھ رہے ہیں بلکہ انہیں روزگار بھی مل رہاہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی ہیں ۔سیالکوٹ میں17ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیںگے۔پنجاب حکومت ٹیوٹا کے اداروں کو پورا سپورٹ کرے گی۔نوجوانوںکو بااختیار بنانے کے لئے عملی طورپر اقدامات کیے ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے کامیاب گریجوایٹس نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کامیاب گریجوایٹس سے ان کی فنی تعلیم و تربیت کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کامیاب گریجوایٹس کومبارکباد دی اوران کی صلاحیتوں کوسراہا۔انہوںنے کہا کہ آپ پاکستان کامستقبل ہیں۔نوجوانوں کوہنر مند بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیںگے۔معیاری فنی تعلیم کو فرو غ دے کرملک سے غربت اوربے روزگاری کا خاتمہ کریںگے۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیوٹا ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ سے 17سینٹر آف ایکسیلنس بنائے گا۔پاکستان کی پہلی الیکٹرک کاربھی ٹیوٹا میں تیار ہوگی۔ٹیوٹا کے 140اداروں میں سی بی ٹی اینڈ اے کے تحت 37کورسز کرائے جارہے ہیں ۔اگلے دو سال میں ٹیوٹا کے تمام اداروں کو سی بی ٹی اینڈ اے پر لیکر جائیںگے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ طاہر خورشید،سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید،چیئرپرسن ٹیوٹاعلی سلمان صدیق اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.