سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان کا پاکستان پہنچنے پر تپاک استقبال

وزیر خارجہ کی حافظ طاہر اشرفی سے غیر رسمی ملاقات دوطرفہ تعلقا ت پرتبادلہ خیال

منگل 27 جولائی 2021 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان کاایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے پر تپاک استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، وزارت خارجہ کے حکام ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ان کا استقبال کیا۔

نور خان ائیر بیس لائونج میں حافظ محمد طاہر محمو داشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنس فیصل بن فرحان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اعظم عمران خان ، صدر مملکت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اور وزارت خارجہ میںا ہم مسائل پر بات چیت ہوگی۔