سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کامرس سیکرٹری کامرس کی عد م موجودگی پر برہم

سارے اراکین اتنی دور سے آتے ہیں تو سیکرٹری کیوں نہیں آسکتی ،کئی اراکین کا احتجاجاً واک آئوٹ

منگل 27 جولائی 2021 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کامرس نے سیکرٹری کامرس کی عد م موجودگی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سارے اراکین اتنی دور سے آتے ہیں تو سیکرٹری کیوں نہیں آسکتی ۔ منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کامرس کا چئیرمین کمیٹی سینیٹر زیشان خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جسم یں سیکرٹری کامرس کی عدم موجودگی پر اراکین کمیٹی نے اظہار برہمی کیا اور کہاکہ ہم سارے اتنی دور سے آتے ہیں تو سیکٹری کیوں نہیں آسکتے۔

ایڈیشنل سیکٹری کامرس نے کہاکہ ایکسپو 2020 کی تیاری کے باعث سیکرٹری کامرس کراچی میں مصروف ہیں۔سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ اگر آئندہ سیکرٹری کامرس موجود نا ہوئے تو ہم کمیٹی میں نہیں بیٹھیں گے۔ سینیٹر فدا محمد نے کہاکہ سیکرٹری کامرس کے رویے پر چیئرمین سینیٹ کو لکھیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر دنیش کمار، سنیٹر احمد خان، سینیٹر فدا محمد کا سیکرٹری کامرس کی عدم موجودگی پر کمیٹی سے واک آئوٹ کیا ۔

چیئرمین کمیٹی کی ہدایت پر سینیٹر محمد قاسم ناراض اراکین کو واپس کمیٹی لے آئے۔ چیئر مین نے کہاکہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو میں بھی کمیٹی سے واک آئوٹ کروں گا اور آپ لوگوں کے ساتھ ہوں گا۔ سینیٹر احمد خان نے کہاکہ میں بلوچستان سے کمیٹی کیلئے آیا ہوں اور سیکرٹری کمیٹی غائب ہیں، ایسا نہیں چل سکتا۔ سینیٹر فدا محمد او سینیٹر احمد خان ن یکہاکہ اگرسیکرٹری کمیٹی کراچی میں مصروف ہیں تو آئندہ کمیٹی کراچی میں رکھ لیا کریں، کامرس منسٹری کی طرف سے ورکنگ پیپر مہیا نا کرنے پر اراکین کمیٹی برہم ہوگئے ۔ سینیٹر فدامحمد خان نے کہاکہ ورکنگ پیپر کمیٹی اجلاس سے کچھ دن قبل مہیا کیا کریں، اجلاس سے چند لمحہ پہلے ورکنگ پیپرز مہیا کرنا آپکی غیر سنجیدگی کو ثابت کرتی ہے

متعلقہ عنوان :