کیپٹن سرور شہید کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور غیر متزلزل وفاداری ہمیشہ کیلئے عزم و ہمت کی مثال بنے رہیں گے، فواد چوہدری

ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی،کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی بہادری و شجاعت نوجوانوں میں جوش و جذبہ پیدا کرتی رہے گی، وزیر اطلاعات کا بیان

منگل 27 جولائی 2021 22:30

کیپٹن سرور شہید کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور غیر متزلزل وفاداری ہمیشہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ کیپٹن سرور شہید کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور غیر متزلزل وفاداری ہمیشہ کیلئے عزم و ہمت کی مثال بنے رہیں گے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کیپٹن محمد سرور شہید کے 73 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہاکہ کیپٹن سرور شہید کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور غیر متزلزل وفاداری ہمیشہ کیلئے عزم و ہمت کی مثال بنے رہیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مادر وطن اور کشمیر کیلئے ان کی قربانی ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ ہم نے اپنے وطن عزیز کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم، ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی بہادری و شجاعت نوجوانوں میں جوش و جذبہ پیدا کرتی رہے گی، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مادر وطن کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے کیپٹن سرور شہید بہادری کی روشن مثال ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم 1948 کی کشمیر جنگ میں بہادری، شجاعت کی داستاں رقم کرنے والے شہید کیپٹن محمد سرور کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔