کھاریاں‘ پولیس تھانہ شاہین کی کارروائی‘شیشہ نوشی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 27 جولائی 2021 23:16

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پولیس تھانہ شاہین کی کارروائی‘شیشہ نوشی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔شیشہ نوشی کا سامان برآمد‘مقدمہ درج‘تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہین کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوگجرات عمرسلامت کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین SIراجہ احسان اللہ نے اپنی ٹیم ASIقاسم اور دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے سرگودھا روڈ گجرات سے شیشہ نوشی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم شیراز حسیں ولد شبیر حسین سکنہ محلہ عید گاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شیشہ نوشی کا سامان برآمد کر لیا۔

برآمد ہونے والے سامان میں حقے، چلم،فلیوز اور دیگراشیاء شامل ہیں ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :