سی آئی اے ساکران کی کارروائی، مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد ایک ملزم گرفتار

منگل 27 جولائی 2021 23:22

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سی آئی اے ساکران نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے ملک عبد الستار رونجہ کی نگر انی میں انچارج سی آئی اے ساکران انسپکٹرنورالاسلام نے سب انسپکٹر ریاض حسین ہیڈ محرر سہیل عباسی ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد ہیڈ کانسٹیبل محمد قاسم ہیڈ کانسٹیبل عنایت اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل شاہنواز کے ہمر اہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم ولد علی جان سکنہ اسلام چوک اورنگی ٹاؤن کراچی کو گرفتار کرکے تھانہ بلوچ کالونی کراچی کے ایریا سے چوری کی گئی مو ٹر سائیکل بر آمد کرلی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :