عارف علوی کااینکر پرسن صحافی اجمل جامی کے والد کی وفات پر تعزیتی ٹیلی فون اور اظہار تعزیت

منگل 27 جولائی 2021 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اینکر پرسن صحافی اجمل جامی کے والد کی وفات پر تعزیتی ٹیلی فون اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر مملکت نے صحافی اجمل جامی سے ٹیلیفون پر اظہارِ افسوس کیا۔صدر مملکت نے کیپٹن (ر) محمد ارشاد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار، اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا ۔صدر مملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔