چکوال،بدکاری کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، چار مرد اور دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 27 جولائی 2021 23:24

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) جہانگیر ٹائون تھانہ سٹی کے علاقے میں بدکاری کے اڈے پر سٹی پولیس کا کامیاب چھاپہ، چار مرد اور دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ سٹی پولیس کے استغاثے کے مطابق مخبر خاص نے اطلاع دی کہ محمد وزیر نامی شخص اپنے کرایہ کے مکان واقعہ محلہ جہانگیر ٹائون میں بدکاری کا اڈا چلا رہا ہے کہ اگرفوری ریڈ کیا جائے تو کامیاب ممکن ہے کیونکہ بدکاری کے اس اڈے کی وجہ سے اہل محلہ بھی سخت پریشان ہیں اطلاع پر پولیس پارٹی تشیکل دیکر محلہ جہانگیر ٹائون محمد نذیر کے گھر پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود محلہ دار محمد اختر ولد گل استر خان، غلام مصطفی ولد غلام محمد سکنائے جہانگیر ٹائون چکوال محمد وزیر کے گھر کے باہر موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ اہل محلہ محمد وزیر کی وجہ بہت پریشان ہیں، اسی اثناء میں محمد وزیر کے گھر سے دو عورتیں اور چار مرد روڈ کے باہر گلی میں آگئے۔

(جاری ہے)

جنکو روکنے پر نام و پتہ محمد وزیر ولد عبدالکریم سکنہ کوٹ طاہر ضلع راجن پور حال محلہ جہانگیر ٹائون، حمزہ علی ولد غلام صفدر سکنہ محلہ سرگوجرہ غربی چکوال، محمد فاروق ولد محمد ایوب سکنہ سکنہ ڈلوال تحصیل چوآسیدنشاہ،، ساجد یعقوب ولد محمد یعقوب سکنہ ڈلوال تحصیل چوآسیدنشاہ، ، ثناء شان عرف روبی زوجہ محمد شان سکنہ محلہ عظیم آباد اکاڑہ، سمیرا زوجہ نور خان سکنہ محلہ عظیم آباد ضلع اوکاڑہ معلوم ہوئے۔

عورتوں کی جامعہ تلاشی خاتون اہلکار کے لی گئی جس پر ثناء شان سے موبائل بٹن والا برآمد جبکہ ساجد یعقوب کی تلاشی پر پوشیدہ جیب میں سے ایک موبایئل اور محمد فاروق ولد محمد ایوب کی تلاشی پر موبائل ، اور حمزہ علی کی سے موبائل برآمد کیا گیا۔ محمد وزیر نے اپنے کرائے کے مکان بدکاری کا اڈہ چلاتے ہوئے بدکاری کرنے کیلئے غیر مرد چار اور دو عورتوں کو اپنے ڈیرہ پر رکھ کر ہر چھ کس مذکوران نے اتکارب جرم بالا کیا ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :