راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 8ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

منگل 27 جولائی 2021 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی08ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1540گرام چرس ،10لیٹر شراب اور02پستول معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے عدنان سی650گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے ارشد محمود سی200گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے صابر خان سی400گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے شاہد ریاض سی210گرام چرس،10لیٹر شراب، 01 رائفل 30بور MP-05نما معہ ایمونیشن، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے باقر حسین سی80گرام چرس ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شیر زمین سی01پستول09ایم ایم برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :