سندھ ہائیکورٹ میں جبری ویکسی نیشن کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی

منگل 27 جولائی 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سندھ ہائیکورٹ میں جبری ویکسی نیشن کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں,وزات قانون ,وزارت صحت اور وزات داخلہ کوفریق بنایاگیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں جبری ویکسی نیشن کیخلاف آئینی درخواست دائر کی گئی ہے درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون سازی کے بغیرلوگوں کوویکسی نیشن کے لیے مجبورنہیں کیاجاسکتا۔

آئین کے مطابق قانون سازی کے بغیرعوام انتظامی احکامات ماننے کی پابند نہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے انتظامی اختیارات آئین کے پابندہیںویکسی نیشن کے بغیرسفری پابندی غیرآئینی ہے۔ حکومت کوقانون سازی اور عوام کی عزت نفس کاخیال رکھنے کاحکم دیا جائے۔ درخواست کی سماعت 30جولائی کوہوگی۔