سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس (کل)طلب

منگل 27 جولائی 2021 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس (کل)بروز بدھ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا جس میں افسوس ناک واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ،قائمہ کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق سے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں بڑھتے رجحان کے حوالے سے بھی بریفنگ طلب کر رکھی ہے،وزیر اور سیکرٹری ،وزارت انسانی حقوق کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :