تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 27 جولائی 2021 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نیول سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام ایونٹ کو صوبہ میں بڑھتے کرونا کیسز کے باعث ملتوی کیا گیا،چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ یکم تا آٹھ اگست شیڈول تھاآصف باجوہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کے مطابق ایونٹ کی نئی تواریخ کا اعلان 21 اگست کے بعد کیا جائیگا،