وزیراعظم عمران خان کا سعودی بادشاہ اور ولی عہد کیلئے نیک جذبات کا اظہار

وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات، تجارت، توانائی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، کورونا کے باعث پاکستانی شہریوں کو درپیش سفری مسائل کو بھی اٹھایا گیا۔ وزیراعظم آفس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 جولائی 2021 19:56

وزیراعظم عمران خان کا سعودی بادشاہ اور ولی عہد کیلئے نیک جذبات کا اظہار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، تجارت، توانائی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے کورونا کے باعث پاکستانی شہریوں کو درپیش سفری مسائل کو بھی اٹھایا، کورونا اور افغانستان مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مئی2021 میں اپنے دورہ سعودی عرب کو یاد کیا، وزیراعظم عمران خان نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر روز دیا، ملاقات میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے کورونا کے باعث پاکستانی شہریوں کو سفر کے دوران درپیش مسائل کو بھی اٹھایا، وزیراعظم  نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کی ویکسی نیشن پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح پر مضبوط تعلقات موجود ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائی جاسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی صورتحال بھی زیربحث آئی، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب بطوراو آئی آئی کشمیر رابطہ گروپ رکن مسئلہ کشمیرپر حمایت جاری رکھے گا۔