ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس

منگل 27 جولائی 2021 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی سی لاہور نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے میکانزم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر بھر میں گراں فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی اور کہا کہ بھاری جرمانے عائد کریں اور مقدمات کا اندراج کریں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسی بھی صورت منافع خوروں کو نہ بخشیں اور میگا سٹوروں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں، ڈی سی کاؤنٹرز کو چیک کیا جائے۔ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا جائے اور پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز کا بھی جائزہ لیا جائے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ گراں فروشی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کروں گا، ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :