ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس

منگل 27 جولائی 2021 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات، مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس کا تفصیلاً پوچھا۔

انہوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈینگی لاروا کو لازمی چیک کریں۔گھروں کی چھتوں، ائیر کولرز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں میں ڈینگی لاروا کو چیک کیا جائے اور جہاں کہیں ڈینگی لاروا ملے فوری تلف کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ٹائر شاپس پر اگر ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی جاتی ہے تو دکان مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے اور ڈینگی ورکرز کے کام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں لاپرواہی نہ برتی جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے شہری ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں اور اپنے گھروں کے اندر، اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور صاف ستھرا ماحول سے ڈینگی کا خاتمہ یقینی ہے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :