ضلعی انتظامیہ لاہور نے 102 ویں ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا

منگل 27 جولائی 2021 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے 102 ویں ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رائل سوئس ہوٹل ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا اور دیگر افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رائل سوئس ہوٹل میں کورونا ویکسینیشن سیکٹورل سنٹر کا افتتاح کیا۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ تقریباً 400 ملازمین و سٹاف کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن ڈور ٹو ڈور بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر جا کر 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسینیشن لگا رہی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تقریباً 17 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینیشن اب تک لگائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ 40 فیصد کا ہدف 15 سے 20 دنوں میں انشاء اللہ مکمل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے لاہور شہر میں دسمبر سے پہلے ویکسینیشن کروانی ہے۔سیکٹورل سنٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں اور سٹیٹک سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری سنٹرز کا وزٹ کریں اور کورونا ویکسینیشن لازمی لگوائیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے لاہور شہر کے شہریوں سے کورونا ویکسینیشن لگوانے کی اپیل کی کہ شہری ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ویکسینیشن لگوائیں اور خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کی بھی محفوظ کریں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر شدید خطرناک ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ماسک پہننا نہ بھولیں، ماسک لازمی پہنیں۔