پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کوعوامی مسائل کا حل تصور کیا ہے ،سردار سربلند خان جوگیزئی

بلدیاتی نظام سے نہ صرف عوام کو نمائندگی بلکہ بنیادی مسائل حل کرنے میںمعاونت ملتی ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات

منگل 27 جولائی 2021 23:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کوعوامی مسائل کا حل تصور کیا ہے ، بلدیاتی نظام سے نہ صرف عوام کو نمائندگی بلکہ بنیادی مسائل حل کرنے میںمعاونت ملتی ہے ، پیپلز پارٹی صوبے کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے ساتھ ساتھ کامیابی حاصل کریگی ، یہ بات انہوں نے کوئٹہ کینٹ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما راجہ ربنواز ایڈوکیٹ،اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج،سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، کنٹونمنٹ بورڈ کے رہنماء سید ایوب آغا،نوید خان تاجک،عبدالرحمن تاجک اور کنٹونمنٹ بورڈ کے تابش اور احتشام ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما شکیل دودا کی سربراہی میں درجنوں افراد نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے حمایت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے اقدامات کئے ہیں جسکا واضح ؓثبوت 18ویں ترمیم ہے جس کے ذریعے صوبوں کو مالی اور انتظامی اختیارات منتقل ہوئے آج صوبے 18ویں ترمیم کے ذریعے بہتر انداز میں اپنے وسائل پر دسترس رکھتے ہوئے انہیں عوام پر خرچ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نہ صرف بھر پور انداز میں حصہ لے گی بلکہ عوام کی قوت سے کامیاب بھی ہوگی انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خواہاں ہے وہ دن دور نہیں جب صوبے میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی عوامی خدمت کر رہی ہوگی