جمہوری وطن پارٹی کا یوم تاسیس 16اگست کو ملک بھر میں منایا جائیگا، زاہد احمد ناروئی

منگل 27 جولائی 2021 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) جمہوری وطن پارٹی کے سابقہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات زاہد احمد ناروئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کی یوم تاسیس انشاء اللہ 16اگست 2021 کو ملک بھر میں منائی جائے گی اور اسی دن انٹر پارٹی الیکشن انشاء اللہ تمام پاکستان میں 16اگست 2021بروز سموارکو منعقد کئے گئے ہیں۔پارٹی کے مشہورے سے مرکزی کنونیئر کی ذمداری حاجی ابراھیم لہڑی کو جبکہ چارون صوبے جس میں بلوچستان سے آرگنائزر میر شمس کرد،پنجاب سے ملک غلام رسول،کے پی کے سے ایڈوکیٹ سلام بلوچ جو اپنے صوبوں میں پارٹی کو فعال کریں گے اور انٹر پارٹی الیکشن کو کامیابی سے منعقد کریں گے جبکہ صوبہ سندھ کے آرگنائزر کے لئے باہمی مشہورے سے منتخب کیا جائے گاجمہوری وطن پارٹی خواتین ونگ پاکستان کے آرگنائزر میڈم شاہدہ ارشاد صاحبہ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان شعبہ خواتین کے ارگنائزر میڈم شاہدہ کاکڑ کو مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید بیان میں کہا گیا ہے کے انشاء اللہ 26 آگست 2021 بروز جمعرات شہید قائد نواب محمد آکبر خان بگٹی کی 16وین یوم شہادات بڑے احترام اور عقیدت سے سارے پاکستان میں منایا جائے گا شہیدے وطن نواب محمد آکبر خان بگٹی کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھر میں قرآن خوانی کی جائے گی اور غریبوں میں لنگر تقسیم کیا جائے گا زاہد احمد ناروئی نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی کے ملک بر میں تمام کارکنان کو ہدیت جاری کر دی ہے کہ وہ پارٹی کو فعال کریں اور آنے والے بلدیاتی الیکن کی تیاری تیزی سے شروع کریں اور اپنے صوبوں کے آرگنائزر سے رابطہ شروع کریں اور بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں۔