بنوں ،گزشتہ تین دنوں میں فائرنگ اور خود کشی سمیت مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ،7 زخمی

منگل 27 جولائی 2021 23:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) گزشتہ تین دنوں میں فائرنگ اور خود کشی سمیت مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتالوں کو پہنچایا گیا جبکہ پولیس نے تمام مقدمات کی الگ الگ رپورٹ درج کر لی ، تھانہ بسیہ خیل کی حدود پاک اسماعیل خیل سورانی میں مبینہ ملزم بلال نے رقم لین دین کے تنازعہ پر دکان کے اندر یعقوب خان ولد حاجی مثل خان سکنہ پاک اسماعیل خیل سورانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے ملائی فروش محمد سجاد ولد مختیار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ، تھانہ سٹی کی حدود مرغ منڈی میں بھائی نے اپنے بھائی گلفراز خان ولد گل دراز سکنہ سوکڑی جبار کو قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو آ لہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ، تھانہ میریان کی حدود کوثر فتح خیل میں مسماة (ع) زوجہ احتشام کی زہر کھانے سے موت واقعہ ہوئی ہے پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ آ یا خود کھائی ہے کسی نیزہر کھلائی ہے ، تھانہ صدر کی حدود زیر تعمیر مسجد اذان عمر نیازکے ساتھ مبینہ ملزم گل ریاض نے بحث و تکرار کے تنازعے پر فہد ولد مرجان قوم مہاجر سکنہ تاجی کلہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، تھانہ میراخیل کی حدود دینی مدرسہ دارلہدیٰ کے قریب مبینہ ملزم تیمور ولد عثمان نے ہاتھ پائی کے تنازعہ پر شاہ فہد ولد شاہ قیاز سکنہ نصیر کالونی ملک اڈہ کو قتل کر دیا ، تھانہ کینٹ کی حدود سیدان ممش خیل میں مبینہ ملزمان عدنان ولد نجیب ، ندیم ولد دراز عرف مامے ، ہاشم ولد رشید نے ہاتھ پائی کے تنازعے پر حمید شاہ ولد محمد یوسف شاہ سکنہ گڑھی سیدان ممش خیل کو قتل کر دیا ، اسی طرح ہاتھ پائی سمیت مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے ۔