ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت حیدرآباد سمیت 10اضلاع میں بارہویںجماعت کے امتحانات جاری

ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہو نے کے باوجود طلبہ وطالبات کو اسے حل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا ،ویجی لینس کمیٹی کے چھاپے 56کاپی کیس بنادیئے

منگل 27 جولائی 2021 23:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت حیدرآباد سمیت 10اضلاع میں بارہویںجماعت کے امتحانات جاری ہیں ،منگل کو ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہو نے کے باوجود طلبہ وطالبات کو اسے حل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا ،ویجی لینس کمیٹی کے چھاپے 56کاپی کیس بنادیئے ، آج بدھ کو علم کیمیا کا پرچہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ثانوی و اعلیٰ ثانوی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام حیدرآباد ، دادو ، جامشورو ، ٹھٹھہ ، سجاول ،ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الہیار اور مٹیاری اضلاع میں بارہویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے منگل کو دوسرا پرچہ ریاضی کا تھا جو واٹس ایپ پر آؤٹ ہو نے کے باوجود طلبہ و طالبات کے لیے دشوار رہا سائنس گروپ سے تعلق رکھنے والے امتحانی امیدواروں کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز سے انہیں اتنی مہارت نہیں ملی کہ دشوار پرچے بھی حل کئے جائیں منگل کو ہو نے والے دو گھنٹے دورانیہ کے ریاضی کے پرچے میں 50سوال ایم سی کیو کے تھے جبکہ13میں سے 10سوال مختصر یا تفصیلی مانگے گئے تھے جو طلبہ و طالبات مکمل کرنے سے قاصر تھے ایم سی کیوز کی وجہ سے سوالات کے مکمل جوابات دینا بہت ہی مشکل تھا جبکہ دوسری جانب واٹس ایپ گروپ نے پہلے ہی میتھ کا پرچہ آؤٹ کردیا تھا اور نقل بھی بڑے پیمانے پر جاری تھی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی 22ویجی لینس کمیٹیوں نے 65امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور56طلبہ وطالبات کو نقل کرتے ہو ئے پکڑا اور ان پر کاپی کیس بنائے ہیں آج بدھ 28جولائی کو سائنس کے طلبہ وطالبات کا صبح کے وقت علم کیمیا (کیمسٹری)کا پرچہ ہو گا جبکہ جنرل سائنس گروپ کا کمپیو ٹر سائنس ٹو ، ہوم اکنامکس گروپ کا کمسٹری و فزکس کا پرچہ ہو گا دوپہر ڈھائی تاساڑھے 4بجے آرٹس گروپ کا اسلامیات کا پرچہ ہو گا اور دیگر کے لیے انگریزی اختیاری کا پرچہ ہو گا۔