پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا‘سراج الحق
نون لیگ نے اپنے دور حکومت میں تقریباً 11 کھرب جبکہ پی پی نے لگ بھگ 7 کھرب قرض کا پہاڑ قوم کے سرپرلادا
منگل 27 جولائی 2021 23:53
(جاری ہے)
ملکی قرضہ جی ڈی پی کے 82 فیصد تک پہنچ چکاہے ۔
آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر آئے روز بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ کردیا جاتاہے ۔ ظالموں کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف اور صرف جماعت اسلامی کر سکتی ہے ۔ عوام اسلامی معیشت ، اداروں میں استحکام لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ کرپٹ اور فرسودہ نظام کو بدلناہوگا ۔ پرامن جمہوری انقلاب وقت کی ضرورت ہے ۔ منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت کا کہناتھاکہ پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم کرناہوگی ۔ تھانہ کلچر اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں انقلاب لانے کے پی ٹی آئی کے سبھی دعوے زمین بوس ہوگئے ۔ گزشتہ تین برسوں میں ہر شعبہ میں تنزلی آئی ، لاکھوں نوجوان بے روزگار اور ڈھائی کروڑ سے زائد بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور ادویات میسر نہیں ۔ صحت کا نظام وبائی چیلنجز سے نمٹنے کی کوئی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم اور ان کی ٹیم اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے اور لنگر خانوں کی تعمیر کی بجائے اداروں میں استحکام اور کرپشن کے خاتمے کے سنجید ہ اقدامات ہوتے تو شاید حالات میں کچھ بہتری آتی ، مگر پی ٹی آئی نے بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح عوام کو مایوسی اور غربت کے اندھیروں میں دھکیلا ۔ حقیقت یہ ہے کہ حکمران طبقہ مکمل طور پر ایکسپوز ہوچکا ہے ۔قوم کو اب اسلامی نظام چاہیے ۔سراج الحق نے کہاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے آناہو گا جب تک لوگ خود اپنی تقدیر بدلنے کے لیے میدان عمل میں نہیں آتے ، ملک کے حالات میں تبدیلی نہیں آسکتی۔ جاگیرداروں ، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو بھگانا ہوگا ۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اس مملکت خدا داد میں صرف اور صرف قرآن و سنت نظام ہی لوگوں کے دکھوں کا مداوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ میں بیداری کی لہر نے زور پکڑ لیاہے ۔ افغانوں نے جذبہ ایمانی سے سپر طاقت کو زیر کردیا ۔ فلسطینیوں نے غزہ کے محاصر ے کے دوران اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کیا ۔ کشمیری نوجوان بھارت ظلم و استبداد کے خلاف بھر پور آواز بلند کر رہاہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت یک جان ہو کر اپنا کھویا ہوا ماضی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ، غربت بے روزگاری اور مہنگائی کی آفتوں سے نجات کے لیے میدان عمل میں ہے ، عوام ہمارا ساتھ دیں ملک کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آئے گا تو خوشحالی اور امن آئے گا ۔ انصاف صحت اور تعلیم کے دروازے سب پر کھلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام انسانیت کی بھلائی اور ترقی کی ضمانت دیتاہے ۔ انسانوں کے بنائے ہوئے تمام نظام فیل ہو چکے ہیں ، اب ماڈرن دنیا میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کا وقت ہے ۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.