کمشنر گوجرانوالا کا کتا گم ہونے پر انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ذوالفقار احمد گھمن کمشنر گوجرانوالا کا پالتو کتا گم ہو گیا،شہر بھر میں تلاش

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 28 جولائی 2021 08:45

کمشنر گوجرانوالا کا کتا گم ہونے پر انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جولائی 2021ء ) کمشنر کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن اورپولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس نے کمشنر کا کتا ڈھونڈنے کیلئے گھر گھر تلاشی شروع کردی جبکہ کتا ڈھونڈنے کیلئے شہر میں رکشوں پراعلانات بھی کروائے جارہے ہیں۔سرکاری اعلانات میں کہا جارہا ہے کہ محترم جناب کمشنر گوجرانوالہ کا پالتو کتاگم ہوگیا ہے لہٰذا کتا جسے ملے وہ کمشنر ہاؤس پہنچادے۔

سرکاری اعلان میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کتابرآمد ہوا تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ کمشنر گوجرانوالہ کا اعلیٰ نسل کا کتا سرکاری رہائشگاہ سے گم ہو گیا۔ کمشنر دفتر اور کارپوریشن کا عملہ کام چھوڑ کر کتا ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔تفصیل کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کا اعلیٰ نسل کا کتا گزشتہ رات گم ہو گیا تھا، آج سارا دن کمشنر دفتر اور کارپوریشن کا عملہ کام چھوڑ کر کتا ڈھونڈنے میں مصروف رہا۔

(جاری ہے)

کتے کے گم ہونے کے حوالے سے رکشوں پر اعلانات بھی کروائے جا رہے۔ اس کے علاوہ پولیس بھی قریبی گھروں کی تلاشی لینے میں مصروف ہے جبکہ علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کتے کی مالیت چار لاکھ روپے ہے۔ کشمنر ہاؤس پر موجود عملے کی سرزنش کی گئی کہ کس طرح کتا گھر سے باہر چلا گیا۔تاہم ابھی تک کمشنر گوجرانوالہ کے کتے کی تلاش ختم نہیں ہو سکی اور نہ ہی کہیں سے کتا برآمد ہوا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کمشنر کا کتا تلاش کرنے کے لیے کب تک سرکاری مشینری استعمال میں رہتی ہے؟پولیس نے کمشنر کا کتا ڈھونڈنے کیلئے گھر گھر تلاشی شروع کردی جبکہ کتا ڈھونڈنے کیلئے شہر میں رکشوں پراعلانات بھی کروائے جارہے ہیں۔سرکاری اعلانات میں کہا جارہا ہے کہ محترم جناب کمشنر گوجرانوالہ کا پالتو کتاگم ہوگیا ہے لہٰذا کتا جسے ملے وہ کمشنر ہاؤس پہنچادے۔سرکاری اعلان میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کتابرآمد ہوا تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :