نواب گروپ بلدیاتی الیکشن میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرینگے اور مخالفین کو ٹف ٹائم اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے نواب بہاول خان عباسی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 11:29

نواب گروپ بلدیاتی الیکشن میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرینگے ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) انشاءاللہ بلدیاتی الیکشن میں نواب گروپ کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے ان خیالات کا اظہار صادق گڑھ پیلس کے ولی عہد نواب بہاول عباس خان عباسی سے صادق گڑھ میں سابق ناظم ڈاکٹر فیاض محمود اعوان قانون دان مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ میاں عادل جاوید عباسی نے ملاقات کی اس دوران نواب بہاول عباس خان عباسی نے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کے میرا جینا مرنا حلقے کی عوام کے ساتھ ہے اور عوام کی خدمت کے لیے میرے 24 گھنٹے دروازے کھلے ہیں انشاءاللہ نواب گروپ بہت جلد ایک اجلاس کی کال کرے گا اور تمام امیدواروں سے مشاورات کر کے بلدیاتی الیکشن میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گا اور مخالفین کو ٹف ٹائم اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انشاءاللہ تمام حلقے سے نواب گروپ کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور جیت کر تمام علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور شہر کو سرسبز و شاداب بنائیں گے اس دوران پی اے ٹو میاں جمشید اور عبدالمجید بھی موجود تھے۔