ہدایتکار رشید ڈوگر کی 9ویںبرسی(کل) منائی جائیگی

بدھ 28 جولائی 2021 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار رشید ڈوگر کی 9ویںبرسی 30جولائی کو منائی جائے گی ۔مرحوم کے اہل خانہ کی جانب سے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ رشید ڈوگر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1982 میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بطور ہدایتکار 19 فلموں کی ڈائریکشن دی۔ رشید ڈوگر نے ہدایتکاری اپنے دور کے کامیاب ہدایتکار نذر السلام کی شاگردی میں سیکھی ۔ انہوں نے بطور ہدایتکار فلم پروڈیوسر ریاض و شہزاد گجر کی سب سے زائد فلمیں بنائیں۔ رشید ڈوگر 30جولائی 2012 کو ایک نجی ٹی وی کے دفتر میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :