چھاپے کے دوران شلپا اور راج کے درمیان کیا ہوا ممبئی پولیس نے سارا پول کھول دیا
شلپا شیٹھی اپنے شوہر کی حرکتوں کی وجہ سے اتنی پریشان تھیں کہ وہ ان پر چلانے لگی تھیں یہاں تک کہ ٹیم کو ان کو پرسکون کرنے کیلئے مداخلت کرنا پڑی
بدھ 28 جولائی 2021 11:40
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شوہر کے فحش فلموں کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد شلپا شیٹھی ٹوٹ چکی تھیں۔
ممبئی پولیس کرائم برانچ نے جب راج کندرا کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔شلپا شیٹھی اپنے شوہر کی حرکتوں کی وجہ سے اتنی پریشان تھیں کہ وہ ان پر چلانے لگی تھیں یہاں تک کہ ٹیم کو ان کو پرسکون کرنے کے لئے مداخلت کرنا پڑی۔ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق شلپا شیٹھی حکام کے سامنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور اپنا آپ کھو بیٹھی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہیں اپنے شوہر پر چلاتے ہوئے سنا گیا ’ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ممبئی پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شلپا شیٹھی نے راج کندرا سے مزید کہا تھا کہ ان کے خاندان کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے، انہیں بہت سارے پراجیکٹس سے ہاتھ دھونے پڑے اور ان کے گھر والوں کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ شلپا شیٹھی نے معاشرے میں ایک مقام ہونے کے باوجود اپنے شوہر سے ان کے مبینہ اقدامات کی وجہ بھی پوچھی۔دوسری جانب پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو شلپا شیٹھی کے فحش فلموں کے کیس میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ پولیس نے اداکارہ سے دو بار پوچھ گچھ کی تھی ایک بار پولیس اسٹیشن میں اور دوسری بار ان کی جوہو میں قائم رہائشگاہ پر۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ راج کندرا تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کو بھی بومبے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اس کیس میں راج کندرا کے قریبی ساتھی ریان تھورپے سمیت 9 افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.