پاکستان کی 10 سالہ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

انڈر 14 فائنل میں ہانیہ منہاس نے تاجکستان کی انیسا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 جولائی 2021 12:31

پاکستان کی 10 سالہ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
دوشنبے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جولائی 2021ء ) پاکستان کی10 سالہ ہانیہ منہاس نے تاجکستان میں ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) ٹینس چیمپئن شپ کا انڈر 14 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی اے ٹی ایف ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر 14 فائنل میں ہانیہ منہاس نے تاجکستان کی انیسا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی نے بتایا کہ پاکستان نے پہلی بار ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) چیمپئن شپ کا انڈر 14 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ہانیہ نے چیمپئن شپ کے ڈبل ٹائٹل میں بھی کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد ہانیہ ایشین رینکنگ میں 18 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔                                                                                                                                                

متعلقہ عنوان :