شاہ محمود قریشی کی امیر بخش بھٹو کی رہائش گاہ آمد ، والد ممتاز بھٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت

ممتاز علی بھٹو، ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور وضع دار شخصیت کے مالک تھے، وزیر خارجہ

بدھ 28 جولائی 2021 12:56

شاہ محمود قریشی کی امیر بخش بھٹو کی رہائش گاہ آمد ، والد ممتاز بھٹو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کراچی میں پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو کی رہایش گاہ پہنچے اور امیر بخش بھٹو سے ان کے والد سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلی سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ممتاز علی بھٹو، ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور وضع دار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوںنے کہاکہ ممتاز علی بھٹو نے سندھ کی سیاست میں ہمیشہ متحرک اور فعال کردار ادا کیا،وزیر خارجہ نے ممتاز علی بھٹو مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔