پنجاب کے سہولت بازاروں میں سستا آٹا نایاب ہونے کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 28 جولائی 2021 12:59

پنجاب کے سہولت بازاروں میں سستا آٹا نایاب ہونے کیخلاف قرارداد اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پنجاب کے سہولت بازاروں میں سستا آٹا نایاب ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کے سستے سہولت بازاروں میں ریلیف برائے نام رہ گیا ہے،حکومت نے سہولت بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی میں 70فیصد کمی کردی ہے،عام مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے تک فروخت ہورہا ہے جبکہ سہولت بازاروں میں سستا آٹا بھی نایاب ہوچکا ہے،سہولت بازاروں میں صرف چند ایک اشیاء ہی سستی دستیاب ہیں۔

مطالبہ ہے کہ پنجاب کے سہولت بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورتمام اشیاء سستی اور معیاری فروخت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔