انتظا میہ اور صدیق اکبر چوک کے تاجروں کے درمیان جھگڑے کا خاتمہ خوش ائندہ ہے‘اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا

بدھ 28 جولائی 2021 13:50

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمردراز گوندل نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے انتظا میہ اور صدیق اکبر چوک کے تاجروں کے درمیان جھگڑے کا خاتمہ خوش ائندہ ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔ انہوں نے شہر صلح کی منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ شہر اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور علاقہ کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے جس میں کوئی شخص یا طبقہ قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن اور تاجروں کے درمیان ہونے والینا خوشگوار واقعہ کے بعد پیدا صورتحال بہتر ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ سرگودہا کے تاجروں نے ہر موقع پر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور علاقہ کی تعمیر و ترقی اور مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہے اس لئے امید ہے کہ تاجر برادری آئندہ بھی انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی کیونکہ ملکی ترقی اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں تاجر برادری کا اہم کردار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن خالقداد گاڑا نے خالص اللہ کی رضا کیلئے واقعہ کے ذمہ دار تاجروں کو معاف کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا ۔ انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم اسلم کپور اور دیگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صلح میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی تاجر کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے ،انتظامیہ کا کام صرف علاقائی اور عوامی مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے اور اس سلسلہ میں انتظامیہ جو بھی اقدام کرتی ہے وہ شہر اور عوام کی بہتری کیلئے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ میں تاجران تعاون کریں جس میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی سرکاری امور میں مداخلت کرئے گا بھرپور ایکشن ہو گا۔تقریب کا اختتام ملک وملت کی بقائ استحکام، بھائی چارے اور محبت کی پرخلوص دعا کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :