امریکی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، انسانی حقوق پر بات چیت متوقع

بدھ 28 جولائی 2021 13:52

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت، انسانی حقوق پر بات چیت متوقع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کا معاملہ اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکام افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے تناظر میں وہاں طالبان کی پیش قدمی اور روایتی حریف ملک چین کے خلاف دونوں ملکوں کے مابین اضافی تعاون پر بات کریں گے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور کورونا کی وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ انٹونی بلنکن گزشتہ رات ہی نئی دہلی پہنچے تھے اور ان کی تمام سرکاری ملاقاتوں کا سلسلہ آج بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔