بھارتی صدر سے حکومت کو پیگاسس جاسوسی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کی ہدایت کرنے پر زور

بدھ 28 جولائی 2021 14:51

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) بھارت میںنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رہنماء سوپریہ سول نے کہاہے کہ حزب اختلاف کی سات جماعتوں نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے نام ایک خط میں کہاہے کہ وہ حکومت کو زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج اورپیگاسس جاسوسی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں بحث کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کریں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بہوجن سماج پارٹی ، راشٹریہ لوک تانت کرک پارٹی ، شرومنی اکالی دل ، نیشنل کانفرنس ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) اور این سی پی نے بھارتی صدر کو بجھوائے گئے خط پر دستخط کئے ہیں۔ شرومنی اکالی دل کے رہنما ہرسمرت بدل نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران کسان مر رہے ہیں تاہم مودی حکومت ان کے مسائل پر غور کیلئے بھی تیار نہیں ۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رہنما سوپریہ سول نے کہا کہ حزب اختلاف کی سات جماعتوں نے صدر کے نام خط میںان سے کہاہے کہ ہو کسانوں کے احتجاج اور پیگاسس جاسوسی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کیلئے بھارتی حکومت کو ہدایت کریں۔