بھارتی پولیس نے پلوامہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا

بدھ 28 جولائی 2021 14:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروںنے ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران سہیل احمد کو گرفتار کیا۔ ادھر بھارتی فوجیوںنے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں خوف و ہراس کا ماحول پید اکرنے کیلئے کپواڑہ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، گاندربل ، کولگام ، شوپیاں اور دیگر علاقوںمیں اپنی پر تشددکارروائیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :