افغان صدر نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی

ہم امریکا اور نیٹو کے فوجی انخلا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغان عوام کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے،بیان

بدھ 28 جولائی 2021 15:48

افغان صدر نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم امریکا اور نیٹو کے فوجی انخلا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغان عوام کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں، افغانستان کے تنازع کا فوجی حل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لویہ جرگہ نے خطرناک 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا مثالی اقدام کیا، لویہ جرگہ کا5 ہزار طالبان کی رہائی امن کے لیے ہماری کوشش کا ثبوت ہے، آج کی جنگ خانہ جنگی نہیں بلکہ نیٹ ورکس کی جنگ ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو سے فوجی انخلا کا فیصلہ واپس لینے کو کبھی نہیں کہا۔اشرف غنی نے مزید کہا کہ ہم امریکا اور نیٹو کے فوجی انخلا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغان عوام کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔