انگلینڈ، دوران میچ کرکٹ ٹیموں کا آپس میں جھگڑا، کھلاڑی بیٹ، وکٹوں سے ایک دوسرے پر حملہ

کئی کھلاڑی زخمی،میڈسٹون میں مونٹے پارک کرکٹ کلب میں ہونیوالے چیریٹی میچ کے دوران جھگڑے کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے پر بیٹ اور وکٹوں سے حملہ آور ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 جولائی 2021 15:29

انگلینڈ، دوران میچ کرکٹ ٹیموں کا آپس میں جھگڑا، کھلاڑی بیٹ، وکٹوں سے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جولائی 2021ء ) کھیل کے دوران گاہے بگاہے حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہو جاتا ہے تاہم گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک چیرٹی میچ کے دوران دو کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تلخی کچھ ایسی بڑھی کہ وہ ایک دوسرے پر بلوں اور وکٹوں سے حملہ آور ہو گئے اور ایک دوسرے کو زخمی کر ڈالا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ برطانوی شہر میڈسٹون میں مونٹے پارک کرکٹ کلب میں ہونے والے میچ کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ ’شیئر فار کیئر‘ نامی تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے کروایا جا رہا ہے۔ جس کے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا ہوا اور کھلاڑی ایک دوسرے پر بیٹ اور وکٹوں سے حملہ آور ہو گئے۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں اور میچ دیکھنے آئے تماشائیوں چیخ و پکار کر رہے ہوتے ہیں۔
مونٹے کرکٹ کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے کلب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔