کہروڑپکا اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کا لینڈ ریکارڈ آفس کا دورہ کارکردگی کا جائزہ لیا سائلین سے سروس کے بارے میں معلوم کیا شناختی کارڈ سے تمام ڈیٹا کی معلومات کے پروگرام کو خوش آئند قرار دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 15:30

کہروڑپکا اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کا لینڈ ریکارڈ آفس کا دورہ   کارکردگی ..
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے لینڈ ریکارڈ آفس کا وزٹ کیا  کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سائلین سے بھی معلومات لی انہوں نے بتایا کہ شناختی کارڈ نمبر کے صرف ایک کلک پر تحصیل بھر کے تمام انتقال شدہ زمینوں کا ریکارڈ دستیاب ہوگا یہ حکومت پنجاب کا نہایت احسن اقدام ہے  کم وقت میں عوام  کو سہولیات میسر آئی ہے انہوں نے لینڈ ریکارڈ عملے سے میٹنگ کے دوران ہدایت کی کہ عوام کو خوش اسلوبی کے ساتھ  بہترین سروس فراہم کی جائیں۔