اب کوئی معاشرہ خواتین کو اپنے خواب پورے کرنے سے نہیں روک سکتا،ملالہ یوسفزئی

لڑکیاں خود پر یقین رکھیں،ملالہ یوسف زئی کی لارڈذ میں ایم سی سی کے ہیڈکوارٹرز میںکمار سنگاکارا سے ملاقات

بدھ 28 جولائی 2021 16:25

اب کوئی معاشرہ خواتین کو اپنے خواب پورے کرنے سے نہیں روک سکتا،ملالہ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمار سنگاکارا کرکٹ قوانین کے حوالے سے تجاویز دینے والے میرلبون کرکٹ کلب کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے ملالہ یوسف زئی کو لارڈذ میں ایم سی سی کے ہیڈکوارٹرز میں آمد کی دعوت دی تھی۔

ایم سی سی کے صدر اور ملالہ یوسف زئی کی ملاقات کو کرکٹ کی متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسف زئی دنیا میں خواتین کے حقوق اور ان کی اعلی تعلیم کے حق میں آواز بلند کرنے کے طور پر جانی جاتی ہیں، ملالہ کا کہناتھاکہ کہ لڑکیاں خود پر یقین رکھیں، امید ہے کہ اب کوئی معاشرہ خواتین کو اپنے خواب کو پورا کرنے سے نہیں روک سکتا۔ملالہ یوسفزئی اکتوبر 2012 میں اس وقت توجہ کا مرکز بنیں جب اسکول سے گھر جاتے ہوئے سوات میں طالبان شدت پسندوں نے انھیں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ نے ملالہ یوسف زئی کو دہائی کی مشہور ترین نو عمر ٹین ایجر بھی قرار دیا ہے۔