فرانسیسی صدر کا مانیہی جزیرے آمد پر استقبال،پھولوں سے لددئیے گئے

ْماکروں کو اتنے زیادہ ہار پھول پہنائے گئے کہ قریب تھا کہ صدر کا دم گھٹ جاتا،غیرملکی میڈیا

بدھ 28 جولائی 2021 16:25

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے جزیرہ مانیہی کا دورہ کیاہے۔ یہ بحر الکاہل میں 100 جزیروں پر مشتمل فرانسیسی پولینیشیا کا حصہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جزیرے کے دورے کے موقع پر مقامی آبادی نے فرانسیسی صدر کا بھرپور استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس گرمجوشی میں عمانوئل ماکروں کو اتنے زیادہ ہار پھول پہنائے گئے کہ قریب تھا کہ صدر کا دم گھٹ جاتا،فرانس کے صدر پیر کے روز ماہیتی پہنچے تھے۔

وہاں انہوں نے جزیرے کے علاقائی پانی میں فرانس کے ایٹمی تجربات کے حوالے سے بات چیت کی۔ یہ تجربات 1966 سے 1996 کے درمیان کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے پیرو اور آسٹریلیا کے بیچ واقع اس ریجن کے تزویراتی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ عمانوئل ماکروں کا دورہ چار روز جاری رہے گا۔