سعودی عرب میں سر جڑے یمنی بچوں کو علاحدہ کرنے کا آپریشن آج ہو گا

یمنی بچوں کو مملکت لانے کی ہدایات سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھیں،رپورٹ

بدھ 28 جولائی 2021 16:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) سعودی عرب کا طبی خدمات کے لیے مختص طیارہ دو یمنی جڑواں بچوں یوسف اور یاسین کو ان کے والدین کے ہمراہ لے کر ریاض کے شاہ سلمان فضائی اڈے پہنچ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی بچوں کو مملکت لانے کی ہدایات سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھیں۔ ان جڑواں بچوں کا پیدائشی طور پر سر ملا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ان دونوں بچوں کو آپریشن کے ذریعے علاحدہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے بچوں کے والد محمد عبدالرحمن نے انسان دوست اقدام اور بہترین اکرام و مہمان نوازی پر خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔محمد نے مملکت کی جانب سے انسانیت کے حوالے سے اس عمل کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سعودی طبی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا جو جڑے ہوئے بچوں کو علاحدہ کرنے کے میدان میں آپریشن کرنے کا طویل تجربہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :