کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

بدھ 28 جولائی 2021 16:50

کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازنے کہا ہے کہ کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا امکان نہیں ہے۔سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم شہر سے بہت دور ہے جبکہ اس کا رخ شمالی علاقہ جات کی جانب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مون سون کا ایک اسپیل ستمبر کے وسط تک متوقع ہے تاہم ضروری نہیں کہ اگست میں بارشیں ہوں۔سردار سرفراز نے پیشگوئی کی کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال مون سون اسپیل خطرناک نہیں ہوگا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کشمیر، پنجاب اور بلوچستان میں معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ہوں گی۔