تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی،سیکرٹری تعلیم

بدھ 28 جولائی 2021 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹریز تعلیم نے ویڈیو لنکس کے ذریعے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔اجلاس میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام صوبے اپنی حدود میں کورونا وائرس کی شرح کے مطابق خود فیصلے کریں گے۔