بیجنگ کے جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کے بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت نہیںہے. لائیڈ آسٹن

چین کے اس دعوے کا مقصد خطے میں ریاستوں کی خودمختاری کو کچلنا ہے امریکا ان ممالک کے حقوق کے دفاع میں مدد کرے گا.امریکی وزیردفاع کا سنگاپور میں تقریب سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 28 جولائی 2021 17:16

بیجنگ کے جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کے بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت ..
سنگا پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 جولائی ۔2021 ) امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ بیجنگ کے جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کے بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت نہیںہے. رپورٹ کے مطابق لائیڈ آسٹن کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے اپنے پہلے سفر کے آغاز پر ہی آیا جہاں وہ خطے میں اتحادیوں کو چین کے خلاف اکٹھا کرنا چاہتے ہیں.

(جاری ہے)

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پیدا ہونے والی بگاڑ کے بعد ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا چاہتی ہے اور بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہتی ہے. سنگاپور میں خطاب کرتے ہوئے لائیڈ آسٹن نے متنازع سمندر میں چین کے اقدامات پر تنقید کی جہاں بیجنگ نے جنوب مشرقی ایشیائی متعدد ریاستوں کے ساتھ علاقائی دعوﺅں کو پر اپنا دعویٰ کیا ہے انہوں نے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک میں ایک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے بیش تر حصے پر بیجنگ کے دعوے کی بین الاقوامی قوانین میں کوئی بنیاد نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ خطے میں ریاستوں کی خودمختاری کو کچلنا ہے امریکا ان ممالک کے حقوق کے دفاع میں مدد کرے گا.