Live Updates

سیدخورشیدشاہ کو یل کے بجائے دو سال سے اسپتال میں رکھنے کا معاملہ ،عدالت عالیہ نے سماعت 4 اگست تک ملتوی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 17:22

سیدخورشیدشاہ کو یل کے بجائے دو سال سے اسپتال میں رکھنے کا معاملہ ،عدالت ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) مطابق  آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے نیب ریفرنس میں گرفتار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو جیل کے بجائےگذشتہ ڈیڑہ سال سے اسپتال میں رکھنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید طاہر حسین شاہ کی جانب سے داخل آئینی پٹیشن کی سماعت سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں ہوئی سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں فریق بننے کی استدعا کی جس پر عدالت عالیہ نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کی اور دوبارہ سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکیل کی جانب سے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی تاہم اس پر پٹیشنر طاہر حسین شاہ کے وکیل نے اعتراضات بھی اٹھائے لیکن عدالت نے ان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے خورشید شاہ کے وکیل کی فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی سماعت کے موقع پر آئی جی جیل خانہ جات ،سندھ حکومت ،این آئی سی وی ڈی اسپتال نیب کے نمائندوں کے علاوہ پٹیشنر سید طاہر حسین شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے واضح رہے کہ پٹیشنر نےعدالت عالیہ میں دائر پٹیشن میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ خورشید شاہ کو اتنے عرصے سے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں زیر علاج کیوں رکھا ہے ان کے لیے اسپتال کا ایک فلور کیوں سب جیل مقرر کیا گیاہے جہاں پر اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہےہیں اور اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات