ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 28 جولائی 2021 17:42

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے ممکنہ خطرے کو کم کرنے کیلئے برسات کے موسم کے پیش نظر میونسپل کمیٹیاں اپنی حدود میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، محکمہ صحت کی ٹیمیں ٹائر شاپس،کباڑ خانوں اور سکولز پر خصوصی توجہ دیں،محکمہ زراعت و لائیو سٹاک تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو مزید سخت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مسعود سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کوریج 100 فیصد یقینی بنائی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس کیلئے محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں، برسات کے موسم گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

متعلقہ عنوان :